ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

سائنس دانوں نے اسٹیم سیل کو آنکھ کے ٹشو میں بدل دیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2022 |

میری لینڈ(این این آئی)امریکا میں سائنس دانوں نے مریض کے اسٹیم خلیے (خلیاتِ ساق)اور تھری ڈی بائیو پرنٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آنکھ کا ایک بافت (ٹشو)بنایا جو بینائی ختم ہونے کے امراض کے متعلق جدید فہم فراہم کرے گا۔نیشنل آئی اِنسٹی ٹیوٹ(این ای آئی)سے تعلق رکھنے والی محققین کی ٹیم نے خلیوں کا ایک مرکب پرنٹ کیا

جو پردہ بصارت کی بیرونی پرت (آوٹر بلڈ ریٹینا بیریئر)بناتا ہے۔ یہ آنکھ کا وہ بافت ہوتا ہے جو پردہ بصارت کے روشنی کا احساس کرنے والے فوٹو ریسیپٹرز کو سہارا دیتا ہے۔یہ تکنیک ایج ریلیٹڈ میکیولر ڈی جنریشن (اے ایم ڈی)جیسی پردہ بصارت کی بیماریوں کے مطالعے کے لیے نظریاتی طور پر مریض سے بنائے گئے بافت لامحدود مقدار میں فراہم کر سکتی ہے۔این ای آئی کے اوکیولر اور اسٹیم سیل ٹرانسلیشنل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر کپل بھارتی کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں اے ایم ڈی پردہ بصارت کی باہری پرت سے شروع ہوتا ہے تاہم، اے ایم ڈی کے شروع ہونے اور انتہائی خشک اور تر نہج تک پہنچ جانے کے میکینزم کی سمجھ انتہائی کم ہے جس کی وجہ عضویاتی اعتبار سے مناسب انسانی نمونوں کا نہ ہونا ہے۔آوٹر بلڈ ریٹینا بیریئر(او بی آر بی)ریٹِینل پِگمنٹ ایپیتھیلیم(آر پی ای)پر مشتمل ہوتی ہے جس کو بروچز جھلی خون کی رگوں سے بھرپور کوریو کیپیلاریز سے علیحدہ کرتی ہے، پروچز جھلی کوریو کیپیلاریز اور آر پی ای کے درمیان اجزا کے تبادلے اور کچرے کو قابو کرتی ہے۔اے ایم ڈی میں بروچز جھلی کے باہر لِپو پروٹین کے ذخائر جمع ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے اس کے فعلیت میں مشکل پیش آتی ہے۔ وقت کے ساتھ آر پی ای کا خراب ہونا فوٹو ریسیپٹر کو خراب کرتا ہے اور بصارت کے کھو جانے کا سبب بنتا ہے۔اس تحقیق میں کپل بھارتی اور ان کے ساتھیوں نے تین ناپختہ کوروڈیل خلیوں کی اقسام کو ملا کر ایک ہائیڈروجیل بنایا۔

ان خلیوں میں پیریسائٹس، اینڈوتھیلیئل(جو شریانوں کیلئے اہم ہوتے ہیں)اور فائبروبلاسٹ (جو بافت کو ساخت دیتے ہیں)شامل تھے۔سائنس دانوں نے اس جیل کو ایک بائیو ڈی گریڈایبل (ایسے مواد سے بنا جسے بیکیٹریا ختم کردیں اور آلودگی کا سبب نہ بنیں)فریم پر ڈھالا۔ چند ہی دنوں میں خلیے پختہ ہو کر ایک گنجان شریانوں کے جال میں بدل گئے۔خلیوں سے گنجان جال تک پہنچنے کا یہ عمل 42 دنوں پر مشتمل تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…