اتوار‬‮ ، 29 جون‬‮ 2025 

20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 24  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی میں آٹے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا اور 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 500 روپے کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس)کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 100 روپے تک مزید مہنگا ہوا ہے۔

حساس قیمت انڈیکس کے مطابق 22 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے سب سے بڑے شہر میں فی کلو آٹا 125 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جس کی قیمت اسلام آباد اور پنجاب کے مقابلے میں تقریبا 100 فیصد زیادہ ہے۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی، حیدرآباد اور کوئٹہ میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بالترتیب 2 ہزار500، 2 ہزار420 اور 2 ہزار320 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح بنوں، پشاور، لاڑکانہ اور سکھر میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا بالترتیب 40 روپے، 70 روپے، 50 روپے اور 40 روپے مہنگا ہوا۔دوسری جانب اسلام آباد اور پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1295 روپے ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں آٹے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا اور 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 500 روپے کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…