منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی نے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی

datetime 24  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمبڑیال(آن لائن)(ن) لیگی رہنما سابق ناظم اگوکی خالد وسیم پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے، شمولیتی تقریب ایک بڑا عوامی اجتماع بن گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ؤں بریگیڈئر (ر) اسلم گھمن، عمرڈاراورچوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ خواجہ آصف کے قریبی ساتھی

سابق (ن) لیگی ناظم خالد وسیم ایڈووکیٹ کو پی ٹی آئی میں کھینچ لایاحقیقت میں ہمارے لیڈر عمران خان کا حقیقی آزادی کا بیانیہ قومی چوروں،لٹیروں،ڈاکوؤں سیاسی بدروحو ں سے چھٹکار ے کا دوسرا نام ہے جوقوم کے دل کی آواز بن گیا ہے الیکشن آنے دیں پھر قوم کو دیکھنا کیسے عمران خان کو سپورٹ کرتی ہے بلے کو ووٹ ڈال کر پی ٹی آئی کو کامیابی دلواتی ہے انشاء اللہ آنے والے الیکشن کے نتائج دیکھ اورسن کر (ن) لیگ سمیت 13سیاسی بدروحوں کے ہوش اڑجائیں گے خالد وسیم کی طرح قوم نے فیصلہ کرلیا ہے کسی کی غلامی نہیں کریں گے حق کے ساتھ چلیں گے اورعزت سے جیئیں گے ہم خالد وسیم کو پی ٹی آئی میں ویلکم کرتے ہیں حلقہ این اے 70میں پی ٹی آئی مزید مقبول،مضبوط اورفعال ہوگی خالد وسیم پی ٹی آئی میں زبردست اوراچھا اضافہ ہے تقریب سے خالد وسیم ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہامیں عمران خان کا سپاہی بننے پر فخر کرتا ہوں بریگیڈئر (ر) اسلم گھمن اورعظیم نوری گھمن میرے بھائی اوربزرگ ہیں میرے دل میں ان کا بڑا احترام ہے میں غیر مشروط طورپر عمران خان پی ٹی آئی بلے اوربریگیڈئر (ر) اسلم گھمن کی حمایت میں آیا ہوں اورجس انداز اوروالہانہ طریقے سے پارٹی میں مجھے ویلکم کیا گیا ہے میں اس پر اہلیان سمبڑیال اورحلقہ این اے 70کے عوام کوخراج تحسین پیش کرتی ہوں تقریب میں دوسروں کے علاوہ حافظ حامد رضا، ملک منیر، راناطارق، امین قیصر منہاس سمیت سابق ناظمین،نائب ناظمین،کونسلر ز،معززین علاقہ اورپی ٹی آئی کارکنان کی بہت بڑی تعدا د نے شرکت کی،

یوم قائد اورکرسمس کے حوالے سے بریگیڈئر (ر) اسلم گھمن اورعظیم نوری گھمن کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح عظیم، مدبر رہنمااور لیڈر تھے جن کاتصور پاکستان ایک جمہوری،عادل اورشفیق مملکت کا تصورتھا جس میں اقلیتوں سمیت تمام مکتبہ فکر کو مکمل آزادی حاصل تھی قائداعظم نے گوروں سے آزادی دلائی عمران خان قومی چوروں سے حقیقی آزادی دلائیں گے جبکہ کرسمس امن وسلامتی اخوت بھائی چارے کے جذبا ت کی تجدید کا دن ہے حضرت عیسیٰ کی تعلیمات انسانوں سے پیار کامظہر تھیں،تمام مسیحی برادری کو دل کی گہرائیوں سے ولادت المسیح مبارک ہو۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…