پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

پاک فوج دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ توڑے گی اور محنت سے حاصل کیا گیا امن مضبوط بنائے گی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

datetime 23  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج دہشتگردوں کے سہولت کاروں کیساتھ گٹھ جوڑ کو بھی توڑے گی۔آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ان خیالات کا اظہار

میران شاہ، شمالی وزیرستان اور تربیلا کے دورے کے موقع پر کیا، دورے کے دوران آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔دورے کے دوران آرمی چیف کو فیلڈ کمانڈرز نے علاقے کی تازہ ترین سیکیورٹی صورتحال اور دہشتگردی کے خاتمے پر بریفنگ دی، جس کے بعد آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر تعینات فرنٹ لائن دستوں کے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی۔جنرل سید عاصم منیر نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، بلند حوصلے اور آپریشنل تیاری کی تعریف کی اور کہا کہ سماجی اقتصادی ترقی کے ذریعے دیرپا امن کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچانے اور ان کے سہولت کاروں کیساتھ گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے پرعزم ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج قربانیوں سے حاصل کئے گئے امن کو مستحکم کرے گی کیونکہ علاقے کا امن پاکستانی قوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عظیم قربانیوں سے ممکن ہوا ہے۔آرمی چیف نے ہیڈکوارٹرز ایس ایس جی تربیلا کا بھی دورہ بھی کیا اور اسپیشل سروسز گروپ کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔جنرل عاصم منیر نے ضرار کمپنی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ضرار کمپنی کے سپاہیوں نے حالیہ بنوں سی ٹی ڈی کمپلیکس آپریشن

کیساتھ ساتھ ایوی ایشن میں بھی بہادری سے خدمات انجام دیں۔آرمی چیف نے مختلف آپریشنز میں ایس ایس جی کمانڈوز کے ناقابل تسخیر جذبے، قربانیوں اور ڈیوٹی کے عزم کی تعریف کی اور کہا کہ ایس ایس جی قوم کا فخر ہے اور اس نے کئی سالوں میں جرات اور بہادری سے ثابت کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…