لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے 5 صفحات پر مشتمل درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے وزیراعلی کو خط لکھا ہی نہیں، خط سپیکر کو لکھا گیا وزیراعلی کو نہیں، اسمبلی اجلاس سپیکر نے بلایا ہوا ہے جسے گورنر ختم نہیں کر سکتے، سپیکر ہی اجلاس ختم کر سکتے ہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک اجلاس کے دوران گورنر دوسرا اجلاس نہیں طلب کر سکتے، وزیراعلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی اسمبلی میں جمع ہے، عدم اعتماد پر پہلے کارروائی ہونی چاہیے تھی، گورنر نے آئین کو نظر انداز کر کے محض اپنے وکلا ء کے مشورے پر عمل کیا۔وزیراعلی کی جانب سے لکھی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ گورنر کو اختیار نہیں کہ وہ غیر آینی طور پر وزیر اعلی کو ڈی نوٹیفائی کر سکیں۔استدعا ہے عدالت گورنر کی جانب سے وزیراعلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔
وزیراعلیٰ پنجاب ڈی نوٹیفائی، پرویز الٰہی نے گورنر کا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































