راولپنڈی (این این آئی)سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں میں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے سپاہی حلیم خان شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے باعث آج سی ایم ایچ راولپنڈی میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق 29 سالہ سالہ سپاہی حلیم ہجیرہ، ضلع پونچھ کے رہائشی اور 3بچوں کے والد تھے۔