بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ہیڈ کوارٹر ہے نا افسران اور نا ہی فیلڈ سٹاف کیلئے گاڑیاں سی ٹی ڈی کے پی کا صوبائی حکومت کو خط

datetime 22  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) محکمہ انسداد دہشتگری خیبر پختونخوا کو وسائل اور سینئر افسران کی کمی کا سامنا ہے۔محکمہ سی ٹی ڈی میں وسائل کی کمی اور ضروریات سے متعلق رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کی گئی جس میں کہا گیا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا ہیڈ کوارٹر کے لیے الگ عمارت نہیں ہے، مردان کے علاوہ سی ٹی ڈی کے ریجنل ہیڈکواٹرز پر تعمیراتی کام مکمل نہیں کیا جا سکا۔

دستاویز میں کہا گیا کہ صوبے میں سی ٹی ڈی کے ضلعی دفاتر بھی موجود نہیں ہیں اور سی ٹی ڈی کو سینئر پولیس افسران کی بھی کمی کا سامنا ہے، سی ٹی ڈی اہلکاروں کی تربیت کے لیے اسکول ہے نہ ہی تربیتی عملہ، تفتیشی اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل بھی نہیں ہے۔کے پی حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ سی ٹی ڈی صوبے میں سب جیلوں اور عملے کے لیے ہاسٹلز سے بھی محروم ہے اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے پاس صرف 46 گاڑیاں ہیں، قبائلی اضلاع میں سی ٹی ڈی کے فیلڈ اسٹاف کے پاس ایک گاڑی بھی نہیں ہے۔سی ٹی ڈی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ سی ٹی ڈی ہیڈکواٹر قائم کرنے کے لیے عمارت فراہم کی جائے اور ریجنل دفاتر پر کام جلد مکمل کیا جائے، اضلاع کی سطح پر سی ٹی ڈی دفاتر قائم کرنے کے لیے بھی عمارتیں دی جائیں۔خط میں مطالبہ کیا گیا کہ سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور ڈی ایس پیز کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جائیں۔

قبائلی اضلاع میں سی ٹی ڈی کے فیلڈ اسٹاف کے لیے بھی گاڑیاں فراہم کی جائیں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کی تربیت کے لیے تربیتی اسکول قائم کیا جائے۔صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سی ٹی ڈی عملے کے لیے ہاسٹل اور قیدیوں کو رکھنے کے لیے سب جیلیں قائم کی جائیں۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر داخلہ خیبرپختونخوا بابر سلیم سواتی نے کہا کہ سی ٹی ڈی پر بہت فنڈز خرچ کر رہے ہیں، سی ٹی ڈی کے 6 ریجنل ہیڈکواٹرز پر تعمیراتی کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔بابر سلیم سواتی نے کہاکہ قبائلی اضلاع ضم ہونے کے بعد ہم پر دباؤ بڑھ گیا ہے، جو کمی ہو گی اس کو تسلیم کریں گے اور وسائل کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بھرپور اقدمات کریں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…