لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ملاقات کرنے والی خاتون انتقال کر گئی ۔اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شاہد آفریدی نے پیغام لکھا کہ یہ افسوسناک خبر سن کر میرا دل ٹوٹ گیا کہ میگا اسٹار لیگ کے میچ میں ہم سے ملنے کے فورا بعد بزرگ خاتون کا انتقال ہوگیا۔شاہد آفریدی نے اپنے اکائونٹ پر بزرگ خاتون سے ملاقات کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون شاہد آفریدی سے بہت ہی محبت کے ساتھ ملتی ہیں جبکہ سابق کپتان بھی ان کے ساتھ بہت ہی احترام اور عزت کے ساتھ پیش آتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپن بولر سعید اجمل نے بھی بزرگ خاتون سے ملاقات کی۔شاہد آفریدی نے اسٹیڈیم میں معذور مداح سے بھی ملاقات کی اور شائقین میں چیزیں بھی تقسیم کیں۔
شاہد آفریدی سے ملنے کے کچھ دیر بعد بزرگ خاتون انتقال کرگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
نانا پاٹیکر نے انتقال سے چند گھنٹے قبل دوست کو کیا پیغام بھیجا؟ ڈاکٹر کا بڑا انکشاف
-
سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پلان تبدیل، نیا شیڈول سامنے آگیا
-
‘شیطان مرگیا’، نانا پاٹیکر پر ہراسانی کا مقدمہ کرنیوالی تنوشری دتہ کا اداکار کی موت پر ر...
-
متحدہ عرب امارات جانے والی 2 بہنوں اور والدہ کو کیوں آف لوڈ کیا گیا؟ سنسنی خیز انکشافات
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
-
اسلام آباد میں طالبہ کی مبینہ خودکشی، امریکا جانے کیلیے ایجنٹ کو 50 لاکھ دیے تھے
-
آئی ایم ایف کا پیٹرول سبسڈی اسکیم مرحلہ وار ختم کرنے کا مطالبہ، اعلامیہ جاری
-
پی ٹی آئی کے حق میں کیپٹن صفدر کا بڑا بیان، اہم بات کہہ دی
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
-
الیکٹرک گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
حکومت کا بڑا اقدام، گاڑی مالکان کےلیےنئے قوانین سامنے آگئے
-
دبئی سے تل ابیب کی پرواز میں پائلٹ پر حملے کا معاملہ، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
-
سردیوں میں گیس کا شیڈول کیا ہوگا؟ حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا



















































