ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

متنازع بیانات کیس ، شہباز گل کو بلوچستان ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2022 |

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

جمعرات کوبلوچستان ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف متنازع بیانات کیس کی سماعت ہوئی۔ دور ان سماعت عدالت نے شہباز گل کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس طری کے مقدمات آئین اور عدالت سے مذاق ہیں جن کے خلاف بیان دیا ہے ان کو مقدمات درج کرنے چاہئیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف متنازع بیانات پر بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں عزیز اللہ نامی شہری نے مقدمہ درج کرایا تھا اور20دسمبر کو انصاف لائرز فورم کی جانب سے مقدمہ ختم کرنے کیلئے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے وکیل اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کی طرح شہباز گل کے خلاف کے بھی بلوچستان میں ایف آئی آر درج کی گئی جس کو ختم کرنے کیلئے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…