پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

مجھے نہیں لگتا کہ بابراعظم اچھی کپتانی کر رہا ہے پاکستانی کپتان یہ غلطیاں کر رہا ہے ، انگلش کپتان

datetime 21  دسمبر‬‮  2022 |

لندن (این این آئی)انگلینڈ کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین پاکستانی کپتان بابر اعظم کے دفاع میں سامنے آگئے۔انگلینڈ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں شکست کے بعد بابراعظم کو سوشل میڈیا پر خاصہ تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا ،کچھ افراد کی جانب سے کپتان تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی زور پکڑنے لگا ۔

ایک اسپورٹس ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ناصر حسین نے کہا کہ لوگوں کو بابر کی طرف تھوڑی نرمی سے پیش آنا چاہیے، وہ اس وقت ایک مرحلے سے گزر رہے ہیں جہاں ان سے رنز نہیں ہورہے۔ناصر حسین نے کہا کہ لوگوں کو اندازہ نہیں ہے کہ بابر کس قدر اچھاہے، اس کی قدر اس وقت ہوگی جب وہ چلا جائے گا کیونکہ اس کے پاس ایک خاص ٹیلنٹ ہے۔ناصر حسین نے کہاکہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ اپنے فاسٹ بولرز کو آرام دے اور انہیں تبدیل کرتا رہے، نسیم اور شاہین دونوں ہی پاکستان کے لیے اہم ترین بولرز ہیں اور انہیں تینوں فارمیٹ کھلانے کے باعث محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل میچ کے دوران ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین نے بابر کی کپتانی سے متعلق کہا کہ اس وقت تک کپتان تبدیل نہیں کرنا چاہیے جب تک آپ کے پاس اس سے اچھا آپشن نا ہو۔میچ سے متعلق انہوں نے کہاکہ بابراعظم اچھے کپتان ہیں لیکن وہ اپنے فیلڈرز کو فیلڈ سے دور رکھتے ہیں اور انگلش کپتان بین اسٹوکس کی طرح پارٹ ٹائمرز کا استعمال نہیں کرتے، کپتان کو ہمیشہ سیکھتے رہنا چاہیے۔سابق انگلش کپتان نے کہا کہ بابر کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے کیونکہ ان کے جادوئی بولر شاہین اس وقت ٹیم میں موجود نہیں، ہم سب نے دیکھا ہے کہ شاہین نے آسٹریلیا کے خلاف کس قدر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…