منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

پنجاب کا اگلا وزیراعلی کون ہوگا؟پرویز الٰہی نے وزارت اعلی کے مواقع ضائع کئے، فضل الرحمن نے بھی ِخاموشی توڑ دی

datetime 20  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سربراہ جے یو آئی (ف)وپی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب کا اگلا وزیراعلی کون ہوگا، فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا، پرویزالٰہی نے وزارت اعلی کے مواقع ضائع کئے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ پی ڈی ایم پرویزالٰہی پر اعتماد کرے گی یا نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا عمران خان اسمبلیاں توڑ بھی دیں تو کوئی سیاسی ہیجان پیدا نہیں ہوگا، پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑی گئی تو عمران خان کا خانہ خراب ہوجائے گا، پنجاب میں تبدیلی کا فائدہ پی ڈی ایم کو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ نے وردی اتار دی تو عمران خان شیر بن گئے ہیں، جب ابے نے عاق کردیا تو نکہ شیر بن گیا، ایک وقت تھا یہ جنرل باجوہ کی خوشامد کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کہتے ہیں فیصلے ادھر ہوتے تھے تو اس کا مطلب وہ خود ڈمی تھے ، باجوہ صاحب اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ آدمی کام کا نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حمایت کرنیوالی بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کو بھی اب سوچنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے، الیکشن وقت پر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی نے پی ٹی آئی کی گود میں بیٹھ کر حکومت بنائی، اب لڑائی ہوگئی، (ن )لیگ کو پنجاب میں کلیدی سیاسی عہدے کا سوچنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…