منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

چوہدری سالک حسین نے پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کے ساتھ سیاسی سفر مشروط کر دیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن ) وفاقی وزیر و سینئر رہنما ق لیگ چوہدری سالک حسین نے پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کے ساتھ سیاسی سفر مشروط کر دیا ہے ۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چوہدری سالک نے آصف زرداری سے ملاقات میں اپنی شرائط رکھ دیں۔

چوہدری سالک نے مطالبہ کیا ہے کہ چوہدری ظہور کی نشست پر انتخاب میں نے لڑنا ہے۔چوہدری سالک حسین نے پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کے ساتھ سیاسی سفر مشروط کر دیا۔پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ میرا مطالبہ مان لیں تو ساتھ سیاسی سفر شروع ہو سکتا ہے۔چوہدری سالک نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ق لیگ کے 6 اراکین اسمبلی پہلے ہی میرے ساتھ ہیں۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت سے دوبارہ اہم ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ اور تحریک عدم اعتماد پر حتمی مشاورت کی کئی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں اتفاق کیا کہ بہت جلد ہمارا وزیراعلی پنجاب ہوگا۔ اس دوران وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا جس میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔ ناصر شاہ اور ملک احمد خان نے رہنمائوں کو اہم امور پر بریف کیا، ملاقات میں سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…