اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے رابطے تیز کر دیے ہیں ۔ پی پی کی جانب سے وزارت کیلئے حسن مرتضی ، عثمان محمود اور علی حیدر گیلانی کو نامزد کر دیا گیا
جبکہ حتمی فیصلہ چودھری شجاعت اور نواز شریف کریں گے ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد سابق صدر آصف زرداری نے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے سید حسن مرتضیٰ، سید علی حیدر گیلانی اور عثمان محمود کے نام پیش کردیے ہیں، ان ناموں میں سے ایک نام پر حتمی فیصلہ آصف زرداری، چودھری شجاعت اور نوازشریف اتفاق رائے سے کریں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں سیاسی رہنماں نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لئے مجوزہ اقدامات اور دیگر آپشنز پر تفصیلی گفتگو کی۔