ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

عدالت نےمنظور پشتین اور محسن داوڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

datetime 16  دسمبر‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین اور ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ کے اشتعال انگیز تقاریرکیس میں ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین اور ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کا مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ منظور پشتین اور محسن داوڑ کی عدم گرفتاری پر عدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے مقدمے میں مفرور منظور پشتین اور محسن داوڑ کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر وارنٹ سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔ عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کردی۔ ملزمان کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر پر شاہ لطیف تھانے میں 2018 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…