ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

مونس نے عمران خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی

datetime 16  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد ( آن لائن )مسلم لیگ ق نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے شرائط رکھ دیں، ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے سے انکار، قومی اسمبلی کی 10 اور پنجاب اسمبلی کی 20 نشستیں آیندہ الیکشن میں مانگ لیں، عمران خان کا ق لیگ کو انتخابات کے موقع پر سیٹ ایڈجسمنٹ کی یقین دہانی۔ ذرائع کے مطابق ؎پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملہ پر

مسلم لیگ ق نے کچھ لو کچھ دو کی شرائط عمران خان کے سامنے رکھ دی ہیں۔ذرائع کے مطابق ق لیگ نے قومی اسمبلی کی دس اور صوبائی اسمبلی کی بیس نشستیں مانگ لیں، وزیراعلی پرویز الٰہی نے ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے سے انکار کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ پارٹی کے مرکزی صدر ابھی تک چوہدری شجاعت حسین ہیں میں ضم کر ہی نہیں سکتا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے ق لیگ کے مطالبات ماننے سے انکار کر دیا چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ چلیں جہاں ایڈجسٹمنٹ ضروری ہوئی کرینگے، پرویز الٰہی اور مونس الہی کا اپنی شرائط ماننے تک اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ دینے سے انکار کر دیا۔ مونس الہی کا موقف ہے کہ ہم اپنا سیاسی مستقبل محفوظ بنانا چاہتے ہیں اسمبلی تحلیل کردی تو ہمارا مستقبل کیا ہو گا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا ایک دھڑا ق لیگ کی شرائط نہ ماننے کا حامی بلیک میلنگ قرار دے دیا، دوسرے دھڑا ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنا چاہتا ہے، شرائط ماننی ہیں یا نہیں پرویز الٰہی اور عمران خان کی فیصلہ کن ملاقات آج یا کل متوقع ہے، ق لیگ رہنماوں نے صدر عارف علوی سے ملاقات میں بھی مطالبات کھل کر سامنے رکھ دئیے تھے، ق لیگ ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی مارچ تک پنجاب اسمبلی کی تحلیل نہیں چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…