پیر‬‮ ، 23 جون‬‮ 2025 

عمران خان ہر تھوڑے دن بعد عمرہ کرنے کیلئے نہیں بلکہ گفٹ لینے جاتے تھے، طلال چوہدری

datetime 15  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء طلال چودھری نے کہا ہے کہ توشہ خانہ اسکینڈل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے، عمران خان ہر تھوڑے دن بعد عمرہ کرنے کیلئے نہیں بلکہ گفٹ لینے جاتے تھے، لوگوں کو دکھاتے تھے کہ میں اس سرزمین پر ننگے پاؤں اتر رہا ہوں، عمران خان نے امریکا میں

اپنی بچی کے بیان حلفی دیا، بچوں کے نام کو ظاہر کرنا مطلب ان کے نام پر جائیداد ہوسکتی ہے،2013 اور پھر 2018 کا الیکشن لڑا لیکن بچی کو ظاہر نہیں کیا گیا،اب عدالتوں میں فیصلہ ہوکر رہے گا، 62اور 63سب کیلئے ایک جیسی ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان اپنے ساتھ اپنی گھر والی کی بھی تلاشی دیں، بشریٰ بی بی کو دو عرب ممالک سے 6 ارب کے گفٹ ملے، یہ تحائف 3 کروڑ قیمت لگوا کر ڈیڑھ کروڑ میں رکھ لئے،بشریٰ بی بی کے نام پر جعلی رسیدیں بنوائی گئیں، پہلے مرید چور نکلا تھا اب مرشد بھی چور نکلی، ننگے پاؤں حجاز مقدس جانے والا وہاں سے تحفے لے کر بیچتا رہا۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ اسکینڈل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے، بشریٰ بی بی سیاسی ہیں یا غیرسیاسی لیکن ہیں وہ چور۔جو جیولری بیچی گئی اور بشریٰ کے نام پر جعلی رسیدیں بنوائی گئیں، ان کی قیمت 35سے 40 ملین ڈالر کی جیولری بنتی ہے، عمران خان ہر تھوڑے دن بعد عمرہ کرنے کیلئے نہیں بلکہ گفٹ لینے جاتے تھے، لوگوں کو دکھاتے تھے کہ میں اس سرزمین پر ننگے پاؤں اتر رہا ہوں، نعوذبااللہ ننگے پاؤں حجاز مقدس جانے والا وہاں جو تحفہ ملتا تھا اس کو بیچ ڈالتے تھے۔دو عرب ممالک سے ملنے والے تحفے انگوٹھیوں کے گفٹ توشہ خانہ میں جمع ہی نہیں ہوئے، 6ارب کی چیز کی ویلیو 3کروڑ اور دیا ڈیڑھ کروڑ میں رکھ لی گئی۔

جو کہتے تھے اتنے سو کروڑ؟ کئی سو کروڑ تو بشریٰ بی بی کی جیولری میں سے نکل آئیں گے۔جس دن بنی گالہ ریڈ ہوا تو پاکستان کے بہت سارے پیسے ان کے لاکر ز اور جیولری باکس سے برآمد ہوں گے، کوئی چیز نہیں چھوڑی پھر بھی بندہ بڑا ایماندار اور صادق اور امین تھا، 62اور 63میں جب صادق اور امین ہوتے ہیں تو اس کی بڑی کڑی شرائط ہیں،

عمران خان نے امریکا میں اپنی بچی کے بیان حلفی دیا۔پھر بیٹی کو نام چھپا کر دیا گیا، بچوں کے نام کو ظاہر کرنا مطلب ان کے نام پر جائیداد ہوسکتی ہے، یہ بیان حلفی 2004 میں بنا،اس وقت عمران خان ایم این اے تھا، لیکن بیٹی کو ظاہر نہیں کیا، پھر2013 اور پھر 2018 کا الیکشن لڑا لیکن بچی کو ظاہر نہیں کیا گیا۔ تمہاری بیوی مرشد بنی پھرتی ہے لیکن چھوڑتی کچھ بھی نہیں ہے۔

اب عدالتوں میں فیصلہ ہوکر رہے گا، 62اور 63سب کیلئے ایک جیسی ہوتی ہے۔الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کیس جلد نمٹنے چاہئیں،اگر عمران خا ن نے بیٹی کا بیان حلفی اپنے ہاتھوں سے نہ دیا ہوتا تو آج بھی ہمارے پاس بات نہ ہوتی۔لاڈلے کیلئے بھی دوسروں جیسا انصاف اور میرٹ کا پیمانہ ہوناچاہیئے۔اگر اسٹے آرڈر نہ ملتے تو عمران خان جیل کے اندر ہوتا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ضوابط کے برخلاف تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے بغیر ہی بیچ دیئے۔عمران خان نے الیکشن کمیشن کو دی گئی تفصیلات میں بیٹی کا نام چھپایا،خان صاحب!صادق و امین ناجائز کاموں میں ملوث نہیں ہوتے،عمران خان نے زکوٰت چھوڑی، نہ گھڑی اور نہ کسی کا مال،عمران خان اگر چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دے رہے؟لیول پلائنگ فیلڈ کے بعد صاف اور شفاف الیکشن ہوگا،پاکستان میں سب ادارے آئین و قانون کی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں،ملک میں استحکام ہوگا تو ہی سیاست ہوگی، یہ وقت غریب کیلئے سوچنے کا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرپٹوکرنسی


وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…