منگل‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان جنوبی ایشیا کا دوسرا مہنگا ترین ملک قرار، روپے کی قدر میں کمی اور مہنگائی میں مزید اضافے کی پیشگوئی

datetime 15  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے جنوبی ایشیا ء ریجن میں پاکستان کو دوسرا مہنگا ترین ملک قرار دیتے ہوئے ملک میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2022 کا آؤٹ لک جاری کردیاجس میں پاکستان میں آئندہ آنے والے مہینوں میں مہنگائی کی

شرح زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ پاکستانی روپے کی قدر میں مزید گراوٹ ہوسکتی ہے۔ پاکستان میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 26.6 فیصد ہے۔پیشگوئی کے مطابق پاکستان میں توانائی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، جنوبی ایشیا ء میں معاشی ترقی کی شرح سیلاب کی وجہ سے کم ہوگئی، پاکستان اور بنگلہ دیش کے سیلابوں نے معاشی ترقی کو متاثر کیا۔رپورٹ کے مطابق سری لنکا خطے میں سب سے زیادہ مہنگا ملک ہے جہاں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 70.6 فیصد ہے، بنگلہ دیش میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 8.9 فیصد جبکہ بھارت میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 6.8 فیصد ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو پے در پے نقصان پہنچایا ہے، سیلاب سے زراعت خاص طور پر گندم اور لائیو اسٹاک کو نقصان پہنچا۔  پاکستان کو دوسرا مہنگا ترین ملک قرار دیتے ہوئے ملک میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2022 کا آؤٹ لک جاری کردیاجس میں پاکستان میں آئندہ آنے والے مہینوں میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذاکرات کی اندرونی کہانی


پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…