ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ، عمران خان نے آئینی ماہرین سے مشاورت مکمل کر لی

datetime 15  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور (آئی این پی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر آئینی ماہرین سے قانونی مشاورت مکمل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے آئینی ماہرین سے قانونی مشاورت مکمل کر لی جس میں آئینی ماہرین کی جانب سے عمران خاں کو تمام قانونی و آئینی معاملات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ عمران خان نے ماہرین کی رائے کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کر لیا۔ انہوں نے قانونی ماہرین سے مختلف قانونی سقم پر سوالات بھی پوچھے۔ قانونی ماہرین کی رائے کے مطابق ایک مرتبہ جب اسمبلی کی تحلیل پر سمری گورنر کے سپرد کی جائے تو گورنر اسے روک نہیں سکتا۔ آئین کے تحت گورنر کو سمری موصول ہونے کے 48 گھنٹوں میں اسمبلی خود بخود تحلیل ہو جاتی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 3 ہفتوں سے زائد اسمبلیوں کی تحلیل پر مختلف قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی۔ عمران خان 17 دسمبر کو لبرٹی چوک میں اسمبلیاں تحلیل کرنے اور دیگر معاملات پر اہم اعلانات کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…