منگل‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2026 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لٹر تک کمی کا امکان

datetime 14  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(آئی این پی)عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق اوگرا نے آئندہ 15روز کے لئے قیمتوں سے متعلق ورکنگ پیپر تیار کر لیا، گزشتہ 15دنوں میں

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، برینٹ آئل مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہو کر 76ڈالر فی بیرل تک رہی، حکومت نے عالمی مارکیٹ سے 76ڈالر فی بیرل میں تیل خریدا،اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق دو تجاویز تیار کی ہیں،عالمی مارکیٹ کے تناسب سے عوام کو ریلیف دیا جا سکتا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 12روپے فی لٹر تک کمی کی کا سکتی ہے، ڈیزل کی قیمت میں 10روپے تک کمی کی جا سکتی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل 15روپے اور مٹی کے تیل میں 13روپے فی لٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہے، جی ایس ٹی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں، پیٹرول اور ڈیزل پر جی ایس ٹی کی شرح صفر ہے، پیٹرولیم لیوی 50روپے فی لٹر کی آخری حد تک بڑھائی جا چکی ہے، اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری بھجوا دی گئی، وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد (آج) فیصلہ کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذاکرات کی اندرونی کہانی


پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…