بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

بھارت، ناحلف بیٹے نے باپ کو قتل کر کے لاش کے 32ٹکڑے کر دیے

datetime 14  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلورو(آئی این پی)بھارتی ریاست کرناٹکا میں ناحلف بیٹے نے باپ کو قتل کر کے لاش کے 32ٹکڑے کیے اور پھر انہیں کنویں میں پھینک دیا،بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹکا کے علاقے بگل کوٹ میں 20سالہ سرھادا والکر نامی

نوجوان نے اپنے 53سالہ باپ ویتھالا کولالی کو قتل کر کے اس کی لاش کے 32ٹکڑے کردیے اور پھر قتل چھپانے کے لیے ان کو قریب میں واقع کنویں میں پھینکا،قتل کے بعد جب پولیس نے تفتیش کی اور سرھادا کا بیان قلم بند کیا تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اس کنویں کی بھی نشاندہی کی جہاں اس نے لاش کو ٹکڑے کر کے پھینکا،پولیس نے اعتراف جرم کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے عدالت میں پیش کیا جہاں جج نے سرھادا کو جو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،پولیس حکام کے مطابق مقتول نشے کا عادی تھا اور شراب نوشی کے بعد اکثر گھر میں مارپیٹ جبکہ گالیاں دیتا تھا، جس پر بیس سالہ سرھادا کو 6دسمبر کو غصہ آیا اور اس نے پہلے لوہے کی راڈ باپ کے سر پر ماری اور پھر باروچی خانے سے چھری لاکر اس کو قتل کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…