بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی میں اختلافات ، پرویزخٹک کھل کر سامنے آگئے

datetime 14  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کی اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ صرف عمران خان کو معلوم ہے، چوہدری نثار سے کوئی رابطہ نہیں، انہیں مشورہ دوں گا وہ سیاست کریں،

مذاکرات سے متعلق صرف صدر بتا سکتے ہیں۔ زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ (ق) لیگ اہم اتحادی ہے اور وہ اپنی کمٹمنٹ پر کھڑے ہیں۔ ہفتے کے روز عمران خان اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کریں گے، اسمبلی کس تاریخ کو تحلیل کرنی ہے یہ صرف عمران خان جانتے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ حکومت سے کیا مذاکرات ہو رہے ہیں میرے علم میں نہیں،مذاکرات سے متعلق صرف صدر بتا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ماہرین نے ملک کو جس گرداب میں پھنسا دیا ہے اس سے نکلنے کا واحد راستہ انتخابات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار سے کوئی رابطہ نہیں، انہیں مشورہ دوں گا سیاست کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات مشروط ہیں کہ انتخابات کی تاریخ پر بات ہونی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…