جمعہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2025 

رواں سال مہنگائی کے نئے ریکارڈ قائم ،آٹا، مرغی، گوشت، انڈے، دالیں، آلو، پیاز، اور ٹماٹر سب کچھ مہنگا ہو گیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان میں رواں سال مہنگائی کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ،آٹا، مرغی، گوشت، انڈے، دالیں، آلو، پیاز، اور ٹماٹر سب کچھ مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں 20کلو آٹے کا تھیلا 800روپے تک مہنگا ہوا،

زندہ مرغی کا گوشت 110روپے فی کلو تک مہنگا ہوا اور انڈے 100روپے فی درجن تک مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ 395روپے تک مہنگا ہوا، تازہ دودھ 60روپے فی لیٹر، دہی 60 روپے فی کلو مہنگا ہوا، بیف 100روپے اورمٹن 400 روپے فی کلو تک مہنگا ہوا۔ایک سال میں ٹماٹر کی قیمت میں 110روپے فی کلو تک، پیاز کی قیمت میں 210 روپے فی کلو، آلو 50 روپے جبکہ 2022 میں چائے کا پیکٹ 163 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔2022ء میں باسمتی چاول 40روپے فی کلو مہنگے ہوئے، دال مسور 90 روپے، دال مونگ 90روپے فی کلو تک، ایک سال میں دال ماش 125روپے فی کلو تک اور دال چنا 90 روپے فی کلو تک مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں لہسن 100روپے فی کلو اور نمک کا پیکٹ 15روپے تک مہنگا ہوا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…