ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

انڈیااور چین کےدرمیان اروناچل پردیش سرحد پر جھڑپ، 30سے زائد بھارتی فوجی زخمی

datetime 12  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اروناچل پردیش میں ایل اےسی پربھارت اورچین کےفوجیوں میں جھڑپ کے دوران متعدد فوجی زخمی ہو گئے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جمعے کے روز بھارت اور چین کی فوج کے درمیان لائن آف ایکچول کنٹرول کی

سرحد پر ہونے والی جھڑپ میں دونوں اطراف کے چند فوجی معمولی زخمی ہوئے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اور اس کے بعد دونوں ممالک کی افواج پیچھے ہٹ گئیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپ کےدوران 30سے زائد بھارتی فوجی زخمی ہوئے۔جھڑپ توانگ سیکٹر میں یانگ ژی کے علاقے میں ہوئی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جمعے کو چینی فوجیوں نے ایل اے سی عبور کیا اور انڈین فوج نے انہیں پوری طاقت سے روکا۔واضح رہے کہ ایل اے سی کے توانگ سیکٹر پر حد بندی کے تنازع کی وجہ سے یہ تصادم 2006 سے جاری ہے۔توانگ سیکٹر کے مختلف علاقوں میں دونوں اطراف حد بندی کے اپنے اپنے دعوے کے تحت گشت کرتی ہیں۔بھارت اورچین کےدرمیان2020میں گلوان کےعلاقےمیں بھی شدیدلڑائی ہوئی تھی۔گلوان میں لڑائی کےدوران 20بھارتی فوجی مارے گئےتھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…