جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نئے انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے، فوج نے نہیں ‘سلیمان شہباز

datetime 12  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا ہے کہ نئے انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے، فوج نے نہیں ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بیان نئے آرمی چیف کو متنازع بنانے کی گھٹیا اور مذموم کوشش ہے۔

اقتدار سے چمٹے رہنے کے لیے تاحیات ایکسٹینشن کی آفرز کرنے والا فتوے نہ دے۔انہوں نے عمران خان کے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیوٹرل کو جانور کہنے والے سازشی کا یہ بیان تازہ ڈھونگ ہے، عمران خان بتائیں کہ جنرل باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن کی پیشکش کیوں کی؟ کیا یہ امر بالمعروف تھا؟۔ سلیمان شہباز نے کہا کہ اقتدار سے چمٹے رہنے کے لیے تاحیات ایکسٹینشن کی آفرز کرنے والا فتوے نہ دے، امر بالمعروف پر عمل کرتے تو بشری بی بی اور فرح گوگی کا اپنا فرنٹ مین نہ بناتے۔انہوں نے کہا کہ امر بالمعروف پر عمل کرتے تو شہدا کے خلاف غلیظ مہم نہ چلاتے، امر بالعروف کو چھوڑو اور فنانشل ٹائمز کے خلاف لندن میں ہرجانے کا دعوی دائر کرو۔وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے مزید کہا کہ نئے انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے، فوج نے نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…