جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

کعبہ کا کبوتر کہلائے جانیوالے مسجد حرام کے134سالہ مقیم انتقال کر گئے

datetime 11  دسمبر‬‮  2022 |

ریاض (این این آئی )مسجد الحرام کی طویل العمر شخصیت شیخ عوض معوض الصبحی الحربی(شیخ اودھ الحربی)134سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔شیخ اودھ الحربی مسجد الحرام میں باقاعدہ مقیم تھے اور مسجد الحرام میں نماز پر ثابت قدم رہنے کی

وجہ سے انہیں کعبہ کا کبوتر کہا جاتا تھا۔دو مقدس مساجد کے دفتر نے ایک ٹویٹر پوسٹ میں اطلاع دی کہ شیخ عوض معوض الصبحی الحربی، جنہیں مسجد الحرام میں نماز پر ثابت قدم رہنے کی وجہ سے کعبہ کا کبوتر کہا جاتا تھا، انتقال کر گئے ۔شیخ اودھ الحربی نے اپنا زیادہ تر وقت مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے اور طواف کرنے میں گزارا۔ایک اور ٹویٹر پوسٹ میں کہا گیا کہ شیخ اودھ الحربی مسجد الحرام میں باقاعدگی سے نظر آتے تھے اور انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ مسجد الحرام میں گزارا تھا۔مکہ وہ شہر ہے جہاں نبی کریم ۖ کی ولادت ہوئی تھی۔ رسول اللہ ۖ 53 سال کی عمر تک مکہ مکرمہ میں رہے۔ بعد میں آپ نے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی جہاں 63 سال کی عمر میں آپ کی وفات ہوئی۔رسول اللہ ۖ نے فرمایا کہ مسجد الحرام میں ایک نماز پڑھنے کا ثواب ایک لاکھ (100,000) نمازوں کے برابر ہے۔ اس کا اطلاق فرض نماز اور نوافل دونوں پر ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…