جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

گائے نے بی جے پی رہنما کو لات مار دی، ویڈیو وائرل

datetime 11  دسمبر‬‮  2022 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست آندھرا پردیشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما کو گائے نے لات مار دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں بی جے پی کے ایک رکن پارلیمان کو دو بار گائے کی

لات پڑتے دیکھا جا سکتا ہے، یہ ویڈیو ریاست آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور کی ہے۔راجیہ سبھا کے رکن ایل نرسمہا را مرچی مارکیٹ میں ایکسپورٹرز کی نئی بلڈنگ کے افتتاح کے لیے پہنچے، تو انھوں نے ایک گائے کی پوجا کی غرض سے قریب جا کر اس پر ہاتھ پھیرنا اور اس کے سامنے جھکنا چاہا۔تاہم جیسے ہی بی جے پی رکن پارلیمنٹ گائے کے پس آئے، گائے نے ایک لات مار دی انھیں، جو ان کی ران پر لگی۔ان کے ساتھ کھڑے افراد نے انھیں فورا سنبھالنا چاہ لیکن نرسمہا را نے کہا کہ وہ ٹھیک ہیں، کوئی بات نہیں، یہ کہہ کر وہ دوبارہ گائے کے قریب آنے لگے تو ایک بار پھر گائے نے ان کی طرف لات اچھال دی، حالاں کہ اس بار گائے کی دیکھ بھال کرنے والے نے گائے کی گردن کی رسی بھی پکڑ لی تھی۔ویڈیو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے گائے کو صرف بی جے پی رکن ہی پسند نہ آئے ہوں۔ گائے پر سیاست کرنے والی پارٹی کے سینئر لیڈر کے ساتھ گائے کے اس سلوک پر سوشل میڈیا میں تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…