جمعہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2025 

ڈالر کی اسمگلنگ میں ملوث درجنوں افراد گرفتار

datetime 11  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)ڈالر کی اسمگلنگ میں ملوث درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی کرنسی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایف آئی نے پشاور کے مختلف بازاروں میں گرینڈ آپریشن کے دوران تین پلازے سیل کر دیئے گئے جبکہ لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔ تینوں پلازوں میں 30 سے زائد دکانیں تھیں۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملک میں ڈالر کی اْڑان کم کرنے کے لئے پشاور میں ہنڈی حوالہ بزنس کے خلاف کاروائیاں کی گئیں۔ چوک یاد گار میں مختلف مارکیٹوں، حفیظ مارکیٹ، آزاد مارکیٹ، فیض مارکیٹ اور سٹی مارکیٹ میں کی گئیں۔ جس میں تین پلازے سیل کئے گئے۔ آپریشن میں ایف آئی اے اور حساس اداروں نے حصہ لیا۔ تینوں پلازوں میں 30 سے زائد دکانیں تھیں۔آپریشن کا ہدف ہنڈی اور حوالہ سے رقوم باہر بھیجنے والے ڈیلرز تھے۔حوالہ ہنڈی کے ذریعے ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کی جارہی تھی۔کرنسی ڈیلرز پاکستان سے ڈالرز خرید کر افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو بھیجتے تھے۔جبکہ لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کر لی گئی۔ واضح رہے کہ رواں سال خیبرپختونخوا میں 250سے زائد بڑے آپریشن کئے گئے۔۔آپریشنز میں 66 ملین روپے اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد ڈالر برآمد گئے ہیں۔وفاقی حکومت نے ڈالر اور سونے کی اسمگلنگ روکنے کیلئے مانیٹرنگ و انفورسمنٹ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈالر سمیت دوسری غیر ملکی کرنسی اور سونے کی افغانستان کو اسمگلنگ روکنے کیلئے ایف آئی اے کے کرنسی ڈکلیئریشن سسٹم (سی ڈی ایس) کو انٹریگریٹڈ بارڈرز مینجمنٹ سسٹم سے منسلک کرنے سمیت بارڈرز کسٹمز سٹیشن اور ایئر پورٹ پر مانیٹرنگ و انفورسمنٹ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔باچہ خان ایئر پورٹ پر کسٹمز کے دواہلکاروں کو ائیرپورٹ کے تمام ایریاز تک رسائی ہوگی

البتہ ایئر پورٹ پر تعینات کسٹمز کے تمام عملے کو تمام ایریاز تک رسائل کا معاملہ ایئر پورٹ سکیورٹی فورس ہیڈ کوارٹر کیساتھ اٹھایا جائیگا۔اسٹیٹ بینک برآمد کنندگان کو کرنسی ڈکلیئریشن فارم کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے طورخم بارڈر کسٹمز سٹیشن پر خصوصی بوتھ قائم کرے گا۔

دستاویز کے مطابق بارڈرز ٹاسک فورس برائے انسداد منی لانڈرنگ نے غیر ملکی کرنسی اور سونے کی سمگلنگ روکنے کیلئے اپنی تجاویز پیش کردی ہیں۔کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کسٹمز ہاوس جمرود روڈ پشاور میں منعقد ہونیو الے بارڈرز ٹاسک فورس برائے انسداد منی لانڈرنگ کے اجلاس کے

منٹس کی دستیاب کاپی کے مطابق اس اہم اجلاس میں کسٹمز کے علاوہ،اینٹی نارکو ٹکس فورس،ایف سی،سول ایوی ایشن،اے ایس ایف،ایف آئی اے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ،سیکورٹی آفیسر ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز پشاور سمیت حساس اداروں کے نمائندے شریک ہوئے اجلاس میں گیارہ نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی غور کے بعد تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…