جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

امیر ترین فٹ بالر کی فہرست جاری، دنیا کا سب سے امیر ترین فٹبالر کون بن گیا؟

datetime 11  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کلیان مباپے نے لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو سے دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کا اعزاز چھین لیا۔ دنیا کا سب سے امیر ترین فٹ بالر کون ہیں؟؟ فوربز نے فہرست جاری کردی۔ فرانس کے کلیان مباپے نے لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا۔

23 سالہ مباپے کی ایک سال کی کمائی 29 ارب روپے کے قریب بتائی جارہی ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پیرس سینٹ جرمین کی طرف سے کھیلنے والے فرانسیسی فٹبالر مباپے 2022 میں 128 ملین ڈالر کی رقم کمائیں گے۔ اس رقم میں سے وہ 110 ملین ڈالر، پیرس سینٹ جرمین کی طرف سے بطور معاوضہ وصول کریں گے جب کہ اشتہارات اور اسپانسرشپ کی مد میں 18 ملین ڈالر کمائیں گے۔دوسرے نمبر پر لیونل میسی ہیں، میسی کی مجموعی کمائی بھی 128 ملین ڈالر ہے تاہم ان کی کمائی میں سے 65 ملین ڈالر کے قریب رقم فٹبال معاوضے کی بجائے دنیا کی مہنگی ترین برینڈز کی اسپانسر شپ سے آتی ہےفوربز کے مطابق پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے 2022 میں 110 ملین ڈالر کمائے۔ انہوں نے اس آمدنی میں سے تقریباً 100 ملین ڈالرز میدان سے باہر کی سرگرمیوں سے حاصل کیے۔برازیل کے تیس سالہ فٹ بالر نیمار نے دو ہزار بائیس میں مجموعی طور پر95 ملین ڈالر کمائے۔محمد صلاح فوربز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں جنہوں نے 53 ملین ڈالر کمائے جن میں سے 35 ملین ڈالر فٹبال معاوضے کے طور پر اور 18 ملین ڈالر سپانسر شپ سے کمائے۔چھٹے نمبر پر ناروے کے فٹ بالر ارلنگ ہالینڈ ہیں جن کی دو ہزار کی مجموعی آمدنی 43 ملین ڈالر ہے۔پولینڈ کے اسٹرائیکر رابرٹ لیوانڈوسکی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں جنہوں نے 35 ملین ڈالر کمائے۔بیلجیئم کے کپتان ایڈن ہیزرڈ نے دو ہزار بائیس میں 31 ملین ڈالر، اسپین کے اینڈریس انیسٹا نے 30 ملین ڈالر اور بیلجیئم کے کیون ڈی بروئن نے 29 ملین ڈالر کمائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…