ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

کلیان مباپےنے لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا ، بڑا اعزحاصل کر لیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کلیان مباپے نے لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو سے دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کا اعزاز چھین لیا۔ دنیا کا سب سے امیر ترین فٹ بالر کون ہیں؟؟ فوربز نے فہرست جاری کردی۔ فرانس کے کلیان مباپے نے لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا۔

23 سالہ مباپے کی ایک سال کی کمائی 29 ارب روپے کے قریب بتائی جارہی ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پیرس سینٹ جرمین کی طرف سے کھیلنے والے فرانسیسی فٹبالر مباپے 2022 میں 128 ملین ڈالر کی رقم کمائیں گے۔ اس رقم میں سے وہ 110 ملین ڈالر، پیرس سینٹ جرمین کی طرف سے بطور معاوضہ وصول کریں گے جب کہ اشتہارات اور اسپانسرشپ کی مد میں 18 ملین ڈالر کمائیں گے۔دوسرے نمبر پر لیونل میسی ہیں، میسی کی مجموعی کمائی بھی 128 ملین ڈالر ہے تاہم ان کی کمائی میں سے 65 ملین ڈالر کے قریب رقم فٹبال معاوضے کی بجائے دنیا کی مہنگی ترین برینڈز کی اسپانسر شپ سے آتی ہےفوربز کے مطابق پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے 2022 میں 110 ملین ڈالر کمائے۔ انہوں نے اس آمدنی میں سے تقریباً 100 ملین ڈالرز میدان سے باہر کی سرگرمیوں سے حاصل کیے۔برازیل کے تیس سالہ فٹ بالر نیمار نے دو ہزار بائیس میں مجموعی طور پر95 ملین ڈالر کمائے۔محمد صلاح فوربز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں جنہوں نے 53 ملین ڈالر کمائے جن میں سے 35 ملین ڈالر فٹبال معاوضے کے طور پر اور 18 ملین ڈالر سپانسر شپ سے کمائے۔

چھٹے نمبر پر ناروے کے فٹ بالر ارلنگ ہالینڈ ہیں جن کی دو ہزار کی مجموعی آمدنی 43 ملین ڈالر ہے۔پولینڈ کے اسٹرائیکر رابرٹ لیوانڈوسکی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں

جنہوں نے 35 ملین ڈالر کمائے۔بیلجیئم کے کپتان ایڈن ہیزرڈ نے دو ہزار بائیس میں 31 ملین ڈالر، اسپین کے اینڈریس انیسٹا نے 30 ملین ڈالر اور بیلجیئم کے کیون ڈی بروئن نے 29 ملین ڈالر کمائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…