منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پرویز الٰہی کے بارے میں بڑا فیصلہ،نواز شریف اور سالک حسین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 11  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے،پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ برقرار رکھنے سمیت مختلف آپشنز پر پس پردہ رابطوں میں تیزی آگئی ہے جبکہ اس حوالے سے چوہدری سالک حسین نے نواز شریف کو چوہدری شجاعت کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا ہے۔ وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری سالک حسین کی نواز شریف سے

ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے چوہدری شجاعت کے بیٹے سالک حسین کی ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ہونیوالی ملاقات میں مریم نواز خصوصی طور پر شریک ہوئیں،سالک حسین نے نواز شریف کو چوہدری شجاعت حسین کا خصوصی پیغام پہنچایا جس پر نوشریف نے چوہدری شجاعت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،ملاقات میں پنجاب کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری سالک سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ چوہدری شجاعت زیرک سیاستدان ہیں ان کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن پرویز الٰہی نے ماضی میں جو کیا اس پر افسوس ہے۔ پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے چوہدری شجاعت اور آصف زرداری کی تجاویز پر غور کریں گے، پرویز الٰہی اسمبلی تحلیل نہ کرنے سے متعلق پہلے واضح موقف اختیار کریں۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری سالک نے کہا کہ تحریک انصاف اسمبلی تحلیل نہ ہونے کی صورت میں مستعفی ہوجائیگی،اگر پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے سے انکار کیا تو تحریک انصاف خود ان کے خلاف عدم اعتماد بھی لاسکتی ہے، ذرائع ق لیگ کا کہنا ہے ایسے میں ہمیں پرویز الٰہی کا ساتھ دینے کے حوالے سے فیصلہ کرنا چاہیے اس حوالے سے نواز شریف نے تمام تجاویز پر پی ڈی ایم کے سینئر قائدین سے مشاورت کا یقین دلایا ہے۔ پرویز الٰہی کو وزیر اعلی برقرار رکھنے سے متعلق اب آصف زرداری اور چوہدری شجاعت پس پردہ کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ن لیگ تحریک انصاف کی پالیسی واضح ہونے کے بعد اپنا پلان سامنے لائے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…