جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

پاکستانی سائنسدان کا کارنامہ، پانی سے پلاسٹک کے مائیکرو ذرات نکالنے کا طریقہ دریافت کر لیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی سائنسدان نے پانی سے پلاسٹک کے مائیکرو ذرات نکالنے کا طریقہ دریافت کر لیا۔محمد حارث سے ایک ایسا جادوئی پاؤڈر تیار کیا ہے جو پانی سے مائیکرو پلاسٹک کے ذرات کو کسی مقناطیس کی طرح اپنے اندر جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستانی سائنسدان کی دریافت کو امریکا سمیت مغربی دنیا

میں بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں محمد حارث نے بتایاکہ اس کی مثال آپ اس طرح سے لے لیں کہ ایک کار پارکنگ ہے جس میں مختلف منزلیں ہیں جس کے درمیان میں آپ مختلف پلرز کھڑے کر دیتے ہیں، اسی طرح کا اسٹرکچر ہمارے مٹیریل کا بھی ہے جس کی وجہ سے زیادہ پانی بیچ میں سے گزر سکتا ہے اور زیادہ مائیکرو پلاسٹک کے ذرات اس مقناطیسی پاؤڈر کے ساتھ لگ سکتے ہیں۔مائیکرو پلاسٹک کے ذرات کو پانی سے علیحدہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے پاؤڈر کے صحت پر منفی اثرات سے متعلق سوال پر محمد حارث نے بتایا کہ یہ زیتون کے تیل کو استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے اور اس میں آئرن کے پارٹیکلز بھی استعمال کیے گئے ہیں، یہ ایک قسم کا نقصان نہ پہنچانے والا پاؤڈر ہے، ہم نے اپنی لیبارٹری میں اس کا تجربہ کیا ہے جو بالکل بھی نقصاندہ نہیں ہے۔محمد حارث نے کہاکہ ابھی تو ہم نے صرف تجرباتی طور پر یہ ثابت کیا ہے کہ کس طرح سے پانی سے مائیکرو پلاسٹک کے ذرات کو کامیابی کے ساتھ علیحدہ کیا جا سکتا ہے لیکن ہمارا منصوبہ ہے کہ ہم اس چیز کو آگے لیکر چلیں اور انڈسٹریز کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر کام کریں۔انہوں نے بتایا کہ جب یہ خبر آسٹریلیا میں بریک ہوئی تو وہاں کے بڑے میڈیا ہاؤس نے ہمارا انٹرویو لیا اور اس تجرے کو دنیا کے 400 سے زائد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شائع کیا جا چکا ہے اور اسے مختلف زبانوں میں ترجمہ کر کے بھی شائع کیا گیا ہے۔

محمد حارث نے بتایا کہ اس وقت دنیا میں اس طرح کا جتنا بھی کام ہو رہا ہے وہ بہت ہی کم ہے، جو تھوڑا بہت دستیاب ہے وہ بھی غیر محفوظ اور بہت مہنگا ہے یا مکمل طور پر مائیکرو پلاسٹک کو صاف نہیں کرتا، اس لحاظ سے ہمارا مٹیریل ہر طرح سے بہتر ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…