جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

غیر قانونی کرنسی کی نقل و حرکت، حکومت کا کریک ڈاؤن کا فیصلہ

datetime 10  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے ان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے غیر قانونی کرنسی کی نقل و حرکت، گندم اور یوریا اور ان تمام اشیاء کی شکل میں اربوں ڈالر کی پاکستان سے افغانستان اسمگلنگ میں سہولت کاری میں کوئی کردار ادا کیا جن پر حکومت پاکستان کی جانب سے ریگولیٹری ڈیوٹی لگائی گئی تھی۔

آئی ایس آئی، ایف آئی اے اور کسٹمز انٹیلی جنس سمیت انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اسمگلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر سخت کارروائی شروع کرنے کے لیے اگلے ہفتے ایک روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی خبر کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے قریبی معتمد وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات طارق پاشا کو پشاور اور سرحدی علاقوں کے ذریعے افغانستان میں ڈالر کی اسمگلنگ اور گندم اور یوریا سمیت دیگر اہم اجناس کے اعداد و شمار کا پتہ لگانے کی ذمہ داری سونپ دی۔ اب پاشا نے مختلف منظرناموں کی بنیاد پر اربوں ڈالر (کم ازکم ایک سے دو ارب سے زیادہ کی حد میں) مالیت کے بڑے اعداد و شمار پیش کیے ہیں۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ سارے اعداد و شمار اربوں ڈالر میں بنتے ہیں اور حکومت نے سرکاری میٹنگوں کے دوران کوئی اعداد و شمار شیئر نہیں کئے۔یہ ستم ظریفی ہے کہ حکومت نے گندم کی درآمد پر محنت سے کمائے گئے ڈالر استعمال کیے اور یوریا پر سبسڈی دی لیکن اسے افغانستان میں اسمگل کیا جا رہا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری پریس بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج فنانس ڈویژن میں ملک کی معاشی صورتحال پر ایک بین وزارتی اجلاس کی صدارت کی۔وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، ایس اے پی ایم برائے خزانہ طارق باجوہ، ایس اے پی ایم برائے ریونیو طارق پاشا، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری داخلہ، چیئرمین ایف بی آر، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی آئی اینڈ آئی کسٹمز اور فنانس ڈویژن اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سینئر افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…