لاہور (این این آئی)پنجاب کے محکمہ تعلیم نے ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان کے بعد لاہور میں بھی ٹرانسجینڈر اسکول کھول لیا۔میڈیار پور ٹ کے مطابق اسکول میں 50 ٹرانسجینڈرز نے داخلہ لے کر تعلیم حاصل کرنا شروع کر دیا ۔
رانسجینڈرز کو تربیت یافتہ اساتذہ پڑھا رہے ہیں۔ٹرانسجینڈر کمیونٹی کیلئے گارڈن ٹاؤن میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول برکت مارکیٹ میں اسکول کھولا گیا ہے، محکمہ تعلیم پنجاب کے اس اقدام کے بعد لاہور میں رہنے والے ٹرانسجینڈرز بھی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ٹرانسجینڈر اسکول کے افتتاح کے موقع پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ ٹرانسجینڈر طلبہ کو کتابیں، بیگ، یونیفارم، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ایسے مزید اسکول بھی کھولیں گے، ٹرانسجینڈر اسکول میں خواجہ سراؤ ں کو تعلیم کے علاوہ سلائی کڑھائی، کوکنگ، اور دیگر ہنر بھی سکھائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی کرنے والی ٹرانسجینڈر اسکالر علیشہ شیراز کی پی ایچ ڈی کے اخراجات حکومت پنجاب برداشت کرے گی۔معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار نے کہا کہ گھر گھر خواجہ سراؤں کیلئے باتیں ضرور ہوتی ہے لیکن ان کی بہبود کیلئے کچھ نہیں کیا جاتا۔