جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

تحریک انصاف اسمبلی میں آ گئی توکیا شیخ رشید بھی واپس آئینگے؟سابق وزیر داخلہ کا بڑا اعلان

datetime 8  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ پاک فوج نے عمران خان سے بہت تعاون کیا ہے اور عمران خان کے بھی فوج سے اچھے تعلقات رہے ہیں، تحریک انصاف اب اسمبلی میں آ بھی گئی تو میں واپس اسمبلی میں نہیں جائونگا، چوہدری پرویز الٰہی کو ایک منٹ میں پنجاب اسمبلی توڑ دینی چاہیے۔

حکومت ہر محاذ میں ہار مان چکی کر چکی ہے، حالات الیکشن کی طرف جا رہے ہیں۔بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاکہ ملک کی صورتحال اتنی خراب ہے کہ گلی محلوں میں وارداتیں ہو رہی ہیں اورحکومت ہر محاذ میں ہار مان چکی کر چکی ہے۔ ملک میں عمران خان اکلوتا لیڈر ہیں جس نے اپنی جماعت کو ہمہ گیر سطح پر لے گئے ہیں ۔ اب حالات الیکشن کی طرف ہی جا رہے ہیں اور ملک میں اس وقت سیاسی استحکام کی بھی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے عمران خان سے بہت تعاون کیا ہے اور عمران خان کے بھی فوج سے اچھے تعلقات رہے ہیں ۔ عمران خان ملک میں جدھر بھی جائے انہیں ووٹ ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اب اسمبلی میں آ بھی گئی تو میں واپس اسمبلی میں نہیں جائونگا جب کہ چوہدری پرویز الٰہی کو ایک منٹ میں پنجاب اسمبلی توڑ دینی چاہیے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…