منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

بنگلہ دیش نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، دوسرا ون ڈے ہرا کر سیریز بھی جیت لی

datetime 7  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور(این این آئی)بنگلادیش نے بھارت کو مسلسل دوسرے ایک روزہ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی،بنگلادیش کے 272 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز بالکل اچھا نہ رہا،بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 266 رنز بنائے،

بنگلادیش اور بھارت کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔۔بنگلادیش کے شہر میرپور میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 271 رنز بنائے۔بنگلادیش کی ٹیم کی اننگز کا آغاز بالکل اچھا نہ رہا اور صرف 69 کے اسکور پر 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ایسے میں محموداللہ اور مہدی حسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا اسکور 217 رنزتک لے گئے پھر محمود اللہ 96 گیندوں پر 77 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔دوسرے اینڈ سے مہدی حسن نے شاندار بیٹنگ کو جاری رکھا اور کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرڈالی، ان کا ساتھ نصم احمد نے دیا۔مہدی حسن نے 83 گیندوں پر ناقابل شکست 100 جبکہ نصم احمد نے 18 رنز کی اننگز کھیلی، یوں بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔بنگلادیش کے 272 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز بالکل اچھا نہ رہا، کپتان شرما روہت کی میچ میں انجری کے باعث ویرات کوہلی شیکھر دھون کے ساتھ اوپنر آئے لیکن صرف7 رن کے مجموعی اسکور پر کوہلی 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔اس کے علاوہ دھون 8،سندر 11 اور کے ایل راہول 14 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، ایسے میں شریاس ائیر اور اکشر پٹیل نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور بھارت کو جیت کی امید دلائی لیکن پھر شریاس ائیر 82 اور اکشر پٹیل 56 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے،

جب بھارت کو مشکلات کا سامنا تھا ایسے میں میچ میں زخمی ہونے والے کپتان روہت شرما بیٹنگ کرنے آئے۔انہوں نے انگوٹھا زخمی ہونے کے باوجود 28 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی پر وہ بھی ٹیم کو جیت نہ دلواسکی، بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 266 رنز بنائے۔بنگلادیش کے عبادت حسین نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جبکہ مہدی حسن مرزا اور شکیب الحسن کی 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

یوں بنگلادیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو دوسرے ون ڈے میں 5 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔بنگلادیش نے بھارت کو پہلے میچ میں بھی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرایا تھا۔واضح رہے کہ بنگلادیش نے بھارت کو 2015 میں بھی اپنی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔بنگلادیش اور بھارت کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…