پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

راولپنڈی ٹیسٹ پاکستان کی پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی

datetime 4  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، چوتھے روز انگلینڈ کی ٹیم نے سات وکٹوں کے نقصان پر 264رنز پر دوسری اننگز ڈکلیئر کر دی اور پاکستان کو جیتنے کیلئے 343رنز کا ہدف دیا ،جواب میں پاکستانی ٹیم نے دوسری اننگز میں دو کٹوں کے نقصان پر 80رنز بنالئے ۔

میچ میں کامیابی کیلئے مزید 263رنز درکار ہیں ۔تفصیلات کے مطابق چوتھے ورز انگلینڈ کی دوسری اننگز کے آغاز پرنسیم شاہ نے اپنے پہلے اوور کی دوسری گیند پر بین ڈکٹ کو آئوٹ کردیا،وہ بغیر کوئی رن بنائے سلپ میں سلیمان علی آغا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے،ان کے بعد وکٹ کیپر اولی پوپ بیٹنگ کیلئے آئے تاہم 36رنز پر انگلینڈ کی دوسری وکٹ گر گئی، اولی پوپ 15 رنز بناکر محمد علی کی گیند پر نسیم شاہ کے ہاتھوں بائونڈری پر کیچ دے بیٹھے۔اس موقع پر ٹیم کا رنز آگے بڑھانے کیلئے جوئے روٹ میدان میں اترے اور سکورآگے بڑھایا ۔چوتھے روز انگلینڈ کا کھانے کے وقفے پر سکور2 وکٹوں کے نقصان پر 46 رنز تھا،کھانے کے وقفے کے بعد زیک کرولی نے اپنی نصف سنچری سکور کرلی تاہم 96رنز پر انگلینڈ کی تیسری وکٹ گر گئی، زیک کرولی 50 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے،وہ محمد علی کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان نے کیچ آئوٹ ہوئے ،ان کے بعد ہیری بروک میدان میں اترے او ر سکور کو آگے بڑھایا ۔

اس دوران جوئے روٹ نے اپنی نصف سنچری سکور بنایا تاہم 192 رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی چوتھی وکٹ بھی گر گئی، جوئے روٹ 73 رنز بنا کر پویلین لوٹے، وہ زاہد محمود کی گیند پر امام الحق کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے،ان کے بعد کپتان بین اسٹوکس آئے تاہم وہ کوئی رن نہ بنا سکے اور زاہد محمود کی گینڈ پر سعودشکیل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے ۔

کپتان کے آئوٹ ہونے کے بعد ول جیکس آئے اس دوران ہیری بروک نے اپنی نصف سنچری مکمل کرلی تاہم انگلینڈ کی 248 رنز کے مجموعی سکور پر چھٹی وکٹ بھی گر گئی، ول جیکس 24 رنز بناکر سلیمان علی آغا کی گیند پرامام الحق کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے جس کے بعد لائم لیونگسٹن بیٹنگ کیلئے میدان میں اترے ،264 رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی ساتویں وکٹ گر گر گئی۔

ہیری بروک 87 رنز پر پاکستانی مایہ ناز بائولر نسیم شاہ کی گینڈ پر کلین بولڈ ہوگئے جس کے بعد انگلینڈ نے اسی سکور پر اپنی دوسری اننگز ڈیکلیئر کر دی،لیونگسٹن 7 رنز کیساتھ ناٹ آئوٹ رہے،پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کی دوسری اننگز میں نسیم شاہ،محمد علی اور زاہد محمود نے دو،دو جبکہ سلیمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے اپنے 50 رنز 8 اوورز میں دو وکٹ کے نقصان اور100رنز 14.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان ، 150 رنز 22.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان ، 200 رنز 30.3اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کئے 34اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر مہمان ٹیم نے 250رنز مکمل کئے ۔قبل ازیں پاکستان نے کھیل کے چوتھے روز 499 رنز 7 کھلاڑی آئوٹ پر اپنی نامکمل اننگ کا آغاز کیا۔

سلیمان علی آغا نے اپنی نصف سنچری مکمل کرلی، پاکستان نے 550 رنز 146.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کئے تاہم 554 رنز پر پاکستان کی آٹھویں وکٹ گر گئی، سلیمان آغا 53 رنز بنا کرپویلین لوٹے،انہیں ول جیکس کی گیند پر کرولی نے سلپ میں کیچ آئوٹ کیا،ان کے بعد حارث رئوف آئے اور ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا شروع کیا تاہم 576 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی نویں وکٹ گر گئی۔

زاہد محمود 17 رنز بنا کر ول جیکس کی گیند پر وکٹ کیپر اولی پوپ کے ہاتھوں سٹمپ آئوٹ ہوئے۔اس موقع پر آخری کھلاڑی محمد علی میدان میں آترے تاہم پاکستانی کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے، 579 رنز پر پاکستان کی آخری وکٹ بھی گر گئی، حارث رئوف 12 رنزبنا کر ول جیکس کی گیند پر جوئے روٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے جبکہ محمد علی صفر سکور پر ناٹ آئوٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ول جیکس نے 6 وکٹ حاصل کیئے، جیک لیچ نے دو جبکہ اینڈریسن اور رابنسن نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی ۔ بعد ازاں پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روزدوسری اننگزمیں پاکستان کی پہلی وکٹ 20 رنز پر گر گئی،عبد اللہ شفیق 6 رنز بناکر آئوٹ ہو گئے ان کو رابنسن کی گیند پر ہیری بروک نے باونڈری پر کیچ آئوٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔

ان کے بعد ون ڈائون پوزیشن پر اظہر علی بیٹنگ کیلئے آئے تاہم رابنسن کی گیند لگنے سے اظہر علی کا ہاتھ زخمی ہوہوگیا جس کے بعدوہ گرائونڈ سے باہر چلے گئے، ان کی جگہ کپتان بابر اعظم بیٹنگ کیلئے آئے تاہم 25 رنز کے مجموعی سکور پرپاکستان کی دوسری وکٹ گر گئی، کپتان بابر اعظم صرف 4 رنز بنا سکے وہ بین اسٹوکس کی گیند پر وکٹ کیپر اولی پوپ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

ان کے بعد سعود شکیل آئے اور سکور کو آگے بڑھایا اس طرح پاکستان نے دوسری اننگز میں چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 80رنز بنالیئے ،امام الحق 43 رنز اور سعود شکیل 24 رنز پر کریز پر موجود ہیں ،پاکستان کو جیتنے کیلئے مزید 263 رنز درکار ہیں ، انگلینڈ کو 8 وکٹ درکار ہیں جبکہ چوتھے روز 20 اوورز کا کھیل ممکن نہیں ہوسکا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…