پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا ہ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ایم پی اے انجینئر فہیم احمد کو نہیں بلایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن اسمبلی فہیم احمد نے ماضی میں پی ٹی آئی پالیسی کے خلاف بیان دئیے۔ترجمان پی ٹی آئی خیبر پختونخوا ظاہر شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فہیم احمد پارٹی کاحصہ نہیں ہیں اس لیے نہیں بلایا گیا۔انجینئر فہیم احمد نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی چھوڑ دی ہے، مجھے اجلاس میں نہیں بلایا گیا۔
