پیرس(این این آئی)یورپی ممالک کے درمیان روسی تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل تک محدود کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔معاہدے کے مطابق روسی تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل تک محدود کی جائے گی جبکہ معاہدے پر باقاعدہ عملدرآمد پانچ دسمبر کے بعد کیا جائے گا۔پولینڈ نے قیمت کی حد کو مارکیٹ ریٹ سے 5 فیصد کم رکھنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ یورپی یونین اس حد کو 70 سے 75 ڈالر فی بیرل مقرر کرنا چاہتی تھی۔روسی تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل تک محدود کرنے کا مقصد ماسکو کی آمدنی میں کمی لانا ہے۔