ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بیوی اور3 بچیوں کو قتل کرنے والے شخص کے اپنے بیان میں سنسنی خیز انکشافات

datetime 2  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے ملیر میں بیوی اور3 بچیوں کو قتل کرنے والے شخص نے اپنے بیان میں سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔29نومبر کی دوپہر کراچی کے علاقے ملیر کی شمسی کالونی کے رہائشی 40 سالہ فواد نے اپنی بیوی اور 3 بچیوں کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا تھا۔بیوی اور بچیوں کو قتل کرنے کے بعد فواد نے

اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بچ گیا۔ فواد نے بیان میں بتایا کہ اس کو اس بات کہ افسوس ہے کہ وہ اب بھی زندہ ہے۔فواد نے بیوی اور بچیوں کے قتل کا پورا واقعہ اور اس کا پس منظر پولیس کو اپنے بیان میں بتایا ہے۔فواد نے بتایا کہ ہما سے اس کی شادی کو 18 برس ہوگئے تھے، ہماری 3 بچیاں تھیں، بڑی بیٹی 16 سال کی تھی، شادی کو اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود ہما کو میری اپنی ماں سے محبت برداشت نہیں ہوتی تھی، یہی ہمارے درمیان جھگڑے کی بنیادی وجہ بنتی تھی۔ اس بارے میں بیوی کو بہت سمجھایا لیکن اسے سمجھ نہ آئی۔پولیس کو دیئے گئے بیان میں فواد نے بتایا کہ وہ ایک فیکٹری مین نوکری کے علاوہ اپنا کاروبار بھی کرتا تھا اس میں کچھ لوگوں نے سرمایہ کاری کررکھی تھی۔ کاروبار میں نقصان ہوا تو سرمایہ لگانے والے اپنی رقم کا تقاضا کرنے لگے۔ آئے روز کوئی نہ کوئی ان کے گھر پر آتا اور دھمکیاں دیتا۔فواد نے بتایا کہ 29 نومبر کی صبح اپنی والدہ کا ہاتھ چوم کر دفتر روانہ ہوا لیکن اس کی بیوی نے حسب معمول اس بات کا ایشو بنا لیا۔ ذہنی دبائو تھا کہ انوسٹرز کو منافع کے ساتھ انوسٹمنٹ کی رقم بھی واپس کرنی ہے۔اسی لیے واردات کے روز دفتر سے جلد واپس گھر آیا لیکن بیوی نے ایک بار پھر والدہ کو لیکر جھگڑا شروع کر دیا۔اپنے بیان میں فواد نے بتایا کہ اس کی بیوی جھگڑے کے بعد نہانے چلی گئی۔ اس کو بہت غصہ تھا اور اتنے میں ایک انوسٹر نے اسے کال کی

اور رقم کی ادائیگی کے لیے دبائو دیا اور یہ ہی وہ لمحہ تھا کہ اس نے فیصلہ کیا کہ بیوی بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لوں گا۔فواد نے بیان میں بتایا کہ اس نے اللہ سے اس جرم کی مغفرت کی دعا کی اور پھر اپنی سوئی ہوئی چھوٹی بیٹیوں کو پیار کرنے کے بعد ان کو ذبح کر دیا۔ اس کے بعد بڑی بیٹی جو کہ دوسرے کمرے میں تھی، اس کو بھی چھریوں کے وار سے قتل کیا اور اسی اثنا میں بیوی نہا کر واش روم سے باہر آگئی۔

فواد نے مزید کہا کہ بچیوں اور بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس نے ایک انویسٹر کو واٹس ایپ پر خون میں لت پت بچیوں اور بیوی کی تصاویر بھیج دیں اوردبئی میں مقیم بھائی جس کا نام فراز ہے، کو صورت حال سے آگاہ کرنے کے بعد اپنے گلے پر چھری چلا دی۔دوسری طرف انوسٹرز سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے تفتیشی افسر نے بتایاکہ فواد نے تحریری بیان میں انوسٹرز کا ذکر کیا ہے لیکن پولیس نے کسی بھی انوسٹر کو بیان کے لیے طلب نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ فواد نے بیان میں چند انوسٹرز کا ذکر کیا ہے لیکن کسی کا نام نہیں بتایا۔ یہ ایک اوپن اینڈ شٹ کیس ہے جس میں ملزم نے نا صرف اعتراف جرم کیا ہے بلکے اس نے قتل کی وجوہات اور طریقہ واردات بھی بتایا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…