مونس الہی اشاروں پر فیصلہ کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمن

2  دسمبر‬‮  2022

کراچی (این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ مونس الہی اشاروں پر فیصلہ کرتے ہیں۔جمعہ کومولانا فضل الرحمن نے یہاں معروف بزنس میں ایس ایم منیر مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ

یہ مونس الہی کی سیاست ہے، چوہدری شجاعت ان کے بڑے ہیں، مونس الہی سے متعلق سوال انہی سے کیے جائیں۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ چوہدری شجاعت نے حالات کے مطابق جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے، میرے خیال میں چوہدری شجاعت کے خاندان کو انہی کی تقلید کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے مضبوط کرنے کے لیے ہر شہری کو کردار ادا کرنا چاہیے، ملک کو مضبوط کرنا ہر فرد کی ذمے داری ہے۔پی ٹی ایم کے سربراہ نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، موجودہ حکومت نے اسے گرے لسٹ سے نکالا ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو بہتر بنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک زمانہ تھا کہ پاکستان کو 2030 تک جی 20 میں ہونا تھا، اب تو صورتِ حال پتہ نہیں کہاں جا رہی ہے۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ایس ایم منیرکا بزنس کمیونٹی کا بڑا نام تھا۔ایس ایم منیر کی وفات پر تعزیت کے لئے یہاں آئے تھے۔ایس ایم منیر ایک بے مثال شخصیت تھے انہوں نے ہمیں ہمیشہ عزت دی۔انہوں نے دعاکہ کہ اللہ پاکپوری فیملی کو صبر دے اور پریشانی سے بچائے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…