روس نے بھی موجودہ حکومت کیساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تہلکہ خیز دعویٰ

2  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے بھی موجودہ حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک انٹرویومیں سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ روس نے بھی کہہ دیا ہے کہ

موجودہ حکومت سے ہم ڈیل نہیں کرینگے کیونکہ ہمیں اس حکومت پر اعتماد نہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ روس کے مطابق آئندہ الیکشن میں عمران خان آئیں گے گو ڈیل کریں گے، روس نے بھی عمران خان پراعتماد کا اظہارکیاہے کیونکہ ان کی مقبولیت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے آٹھ ماہ میں جو اقدامات اٹھائے وہ معیشت کیلئے نہیں تھے، حکومت نے معیشت کے بجائے نیب قوانین میں ترامیم کو ترجیح دی، اپنے کیسزختم کرانے کے علاوہ حکومت نے معیشت پر کوئی توجہ نہیں دی۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے قدغن لگادی کہ پیٹرول کی قیمت کم نہیں کرسکتے کیونکہ آئی ایم ایف کے مطابق پی ڈی ایل کی مد میں850ارب جمع ہونے ہیں اور اس مقصد کیلئے پیٹرول،ڈیزل کی مد میں50،50روپے کی پی ڈی ایل شامل کرنا ہے۔شوکت ترین نے کہا کہ حکومت نے جلدبازی میں ایسے فیصلے کیے جونقصان دہ ثابت ہوئے،آئی ایم ایف سے قرض لیاگیا تو سخت شرائط قبول کرلی گئیں، آئی ایم ایف سے معاملات بھی جلدبازی میں طے کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ پا کستان میں ڈالرکی حقیقی شرح مبادلہ100فیصد سے بھی زائد بڑھ چکی، اسٹیٹ بینک نے بھی کہہ دیا ہے کہ حقیقی شرح مبادلہ بہت زیادہ ہوگئی، اب حقیقی شرح مبادلہ225روپے فی ڈالرہے جو کہ ایکویٹی،منی مارکیٹ میں بہت زیادہ سمجھی جاتی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…