جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

رونالڈو کے سعودی کلب جوائن کرنے کی خبریں، ماہانہ تنخواہ جان کر ہوش اڑ جائیں

datetime 1  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)دنیا کے مقبول ترین فٹبالرز میں شامل کرسٹیانو رونالڈو اب ایک ایشیائی ملک کے کلب کا حصہ بننے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر سعودی عرب کے کلب النصر کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔

قطر ورلڈکپ کے بعد کرسٹیانو رونالڈو سعودی کلب میں شمولیت اختیار کرلیں گے اور انہیں سالانہ 20 کروڑ یورو (46 ارب پاکستانی روپے سے زائد) معاوضہ دیا جائے گا۔قبل ازیں  پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے منفرد ورلڈ کپ ریکارڈ میں اپنے حریف لیونل میسی کو جوائن کرلیا، وہ میگا ایونٹ کے 5 ایڈیشن میں کم سے کم ایک میچ کھیلنے والے دنیا کے آٹھویں کھلاڑی بن گئے۔انہوں نے 2006ء میں ورلڈ کپ ڈیبیو کیا تھا، اس کے بعد وہ جنوبی افریقہ، برازیل اور روس میں کھیلے جانے والے ایونٹس میں اپنی ٹیم کا حصہ رہے۔پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے ہی میچ میں ایک اہم عالمی ریکارڈ بنالیا۔گھانا کے خلاف میچ میں کرسٹیانو رونالڈو پنالٹی پر گول کر کے 5 ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں گول اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔فیفا ورلڈ کپ کے ٹوئٹر اکائونٹ سے کرسٹیانو رونالڈو کے عالمی ریکارڈ سے متعلق پیغام بھی جاری کیا گیا ہے۔اس سے قبل اسٹار فٹبالر ورلڈ کپ 2014،2010،2006 اور 2018 میں بھی گول اسکور کرچکے ہیں۔قبل ازیں گول مشین لیونل میسی نے لیجنڈ فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کو پیچھے چھوتے ہوئے 4 مختلف ورلڈکپس میں گول کرنے والے پہلے ارجنٹائنی جبکہ دنیا کے پانچویں فٹبالر کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔فٹبال ورلڈکپ میں ارجنٹائن کو سعودی عرب کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا

مگردوسری جانب لیونل میسی تاریخ رقم کرنے میں ضرور کامیاب ہوئے تھے۔فیفا فٹبال ورلڈکپس میں لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے گولز کی تعداد بھی برابر ہوگئی، دونوں نے اب تک 7،7 گولز کیے ہیں، میسی اور رونالڈو کا میگا ایونٹ میں ڈیبیو 2006 میں ہوا تھا،اس وقت سے اب تک دونوں کی برتری کیلیے دلچسپ دوڑ جاری ہے۔واضح رہے کہ جمعرات کو گروپ ایچ کے میچ میں پرتگال نے گھانا کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر جیت کے ساتھ ورلڈ کپ میں اپنا سفر شروع کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…