لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ جو آج دوپہر اڑھائی بجے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت ایوان وزیراعلیٰ میں منعقد ہوگا۔ جس سے عمران خان خطاب کریں گے۔ اجلاس طلب کرنے کا مقصد صوبے میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین پنجاب اسمبلی سے اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر رائے طلب کرنا ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے پنجاب اسمبلی میں اپنے تمام اراکین کو آج صبح تک فوری لاہور پہنچنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے عمرانی فیصلے پر بعض پی ٹی آئی اراکین نے اختلاف کیا ہے۔ جس پر عمران خان نے آج پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔