جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ساتھی سے لڑائی پی سی بی نے ڈائریکٹر کو’’سزا‘‘دیدی

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی) ساتھی پر مبینہ حملے اور نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام پر پی سی بی نے ڈائریکٹر میڈیا کو ’’علامتی‘‘ سزا دے کر چھوڑ دیا،وہ ایک ہفتے تک بغیر تنخواہ معطل رہیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ ماہ پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونی کیشن سمیع الحسن برنی پر کمرشل ڈائریکٹر عثمان وحید نے جسمانی حملے اور نازیبا زبان کے استعمال کاالزام عائد کیا تھا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود تھی۔پی سی بی نے ایک لا فرم کے وکلا کا کیس کی سماعت کیلیے تقرر کیا۔ انھوں نے اپنا کام مکمل کر کے رپورٹ چیئرمین بورڈ رمیز راجہ کے سپرد کر دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سمیع الحسن برنی پر نازیبازبان کے استعمال کا الزام ثابت ہو گیا، البتہ دانستہ حملے کا الزام سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے باوجود بھی مسترد کر دیا گیا، انھیں علامتی سزا دے کر چھوڑ دیا گیا، وہ ایک ہفتے تک بغیر تنخواہ معطل رہیں گے۔ اس کیس میں اپنے دفاع کیلیے انھوں نے ایک مشہور وکیل کی خدمات حاصل کی تھیں۔انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ہم یہ نہیں سمجھتے کہ یہ کوئی واقعہ معمولی ہے،دفتر میں کام کے اوقات میں غیراخلاقی زبان استعمال کرنے سے ماحول میں منفی اثرات پڑتے ہیں۔کمیٹی کے خیال میں یہ اس قسم کا صرف ایک ہی واقعہ نہیں بلکہ متواتر جارحانہ رویے کا ایک حصہ تھا، شکایت کنندہ سے کوئی براہ راست تعلق نہ رکھنے والے 3 ایسے گواہان جو ان سے پہلے پی سی بی میں ملازمت کرتے تھے انھوں نے بھی اس حوالے سے بتایا۔اس وجہ سے کمیٹی سمیع الحسن برنی کو ملازمت سے 7 کاروباری دنوں کیلیے بغیر تنخواہ معطل کرنے کی سفارش کرتی ہے، 52 ہفتوں تک یہ سزا لاگو رہے گی۔

اس کا مطلب یہ ہوا کہ اس دوران ان کے رویے پر نظر رکھی جائے گی،کسی اور خلاف ورزی کی صورت میں مزید سخت ایکشن لیا جا سکے گا۔دوسرے واقعے کے حوالے سے کمیٹی کی رپورٹ میں درج ہے کہ دفتر میں بورڈ روم کے باہر حملے کے الزام میں دونوں ہی فریقین اپنے دعوے کی صداقت کیلیے کوئی گواہ پیش نہ کر سکے۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا بار بار جائزہ لیا گیا۔

متاثرہ آفیشل کا دعویٰ تھا کہ 20اکتوبر کو جو دھمکی دی گئی اس پر 24 تاریخ کو عمل ہوا،یہ ارادی اور طے شدہ حملہ تھا،انھیں دھکا دے کر نیچے گرایا گیا جس سے متعدد چوٹیں لگیں۔دوسری جانب سمیع کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سابقہ رویے پر معذرت کیلیے عثمان کے پاس گئے تھے۔ کمیٹی بھی سمجھتی ہے کہ اگر یہ جان بوجھ کر کیا گیا حملہ ہوتا تو عام کواریڈور میں کئی ساتھیوں کی موجودگی میں نہیں کیا جاتا،انھوں نے تو شکایت کنندہ کو زمین سے اٹھانے کی بھی کوشش کی۔

اس لیے حملے کا الزام ثابت نہیں ہوتا۔ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کے ایک اعلیٰ افسر (رمیز راجہ نہیں) سمیع برنی کے دفاع میں خاصے سرگرم رہے،گورننگ بورڈ کے ایک بااثر رکن نے بھی اس حوالے سے اہم کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ سمیع الحسن برنی ماضی میں ا?ئی سی سی کیلیے بھی میڈیا ڈپارٹمنٹ میں کام کرچکے، پی سی بی کے موجودہ سی ای او فیصل حسنین بھی اس وقت اسی ادارے میں ملازم تھے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…