اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

شیخ رشید لاس اینجلس کو راولپنڈی بنا بیٹھے، شیئرکی گئی ویڈیو کا پول کھل گیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید لاس اینجلس کو راولپنڈی بنا بیٹھے، ان کی شیئرکی گئی ویڈیو کا پول کھل گیا۔مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید کی جانب سے ہیوی ٹریفک کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں ابرارالحق کا پارٹی نغمہ اب جاگ اٹھا ہے یہ دیس ہمارا چل رہا ہے۔

شیخ رشید کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو دیکھ کر یوں گمان ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو 26نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی جلسے کے دوران بنائی گئی ، جس میں عوام کی بھر پور شرکت دکھا کر مذکورہ جلسے کو کامیاب قرار دینے کی کوشش کی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے اس ویڈیو سے یہ پیغام دینے کی بھی کوشش کی ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے کے دوران بھی ٹریفک میں تعطل نہیں دکھایا گیا۔لیکن اب انکی اس ویڈیو کی حقیقت تمام سوشل میڈیا صارفین کے سامنے آگئی۔در حقیقت یہ فضائی فوٹیج امریکی ریاست لاس اینجلس کی ہے جو 5 سال قبل 2017ء میں تھینکس گیونگ کی تعطیلات سے قبل سامنے آئی تھی۔جب تہوار کی تعطیلات سے قبل لاس اینجلس کے باسی گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہے تھے۔اب شیخ رشید نے مذکورہ ویڈیو شیئر کرکے لاس اینجلس کو راولپنڈی بتانے کی ناکام کوشش کی ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…