اسلام آباد ( آن لائن)پاکستان ریلوے کی آمدن کے مقابلے میں اس کے اخراجات 50 فیصد سے زائد نکلنے کا انکشاف ہوا ہے، دستاویزات کے مطابق اپریل اور اکتوبر کے دوران ریلوے خسارہ 35 ارب 31 کروڑ روپے رہا ہے،ریلوے کی آمدن 33 ارب اور اخراجات 69 ارب روپے سے زائد رہے،دستاویزکے مطابق ریلوے کے ایک لاکھ 25 ہزار پنشنرز کو سالانہ 75 ارب روپے سے زیادہ دیئے جارہے ہیں،ریل کی وقت کی پابندی 63 فیصد سے بڑھ کر 80 فیصد بہتری آئی ہے ،بین الاقوامی معیار کی 230 تیز رفتار کوچز جلد ریلوے کی فلیٹ میں شامل ہوں گی،ریلوے نے 9 سالوں کے بعد اسلام آباد، تہران استنبول کارگو ٹرین شروع کی ہے۔