اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے نکل آئے تو اپریل میں جنرل الیکشن ہونگے، شیخ رشید کا دعویٰ

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے خوف وہراس پیدا کیالیکن عوام کا سمندر انتخابات کے لئے ریفرنڈم تھا،اعظم سواتی کی گرفتاری انتخابات سے خوفزدہ حکومت کی سازش ہے،77وزراء عوام میں نہیں جاسکتے اورگھروں میں قیدوبندہیں ۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ تباہ حال معیشت اورسنگین سیاسی بحران قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں ،ہماری لڑائی چوروں سے ہے چوکیداروں سے نہیں،اگر عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے نکل آئے تو567نشستیں خالی ہوں گی اور اپریل میں عام انتخابات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلے ہی کابینہ میں کہتا تھا کہ اسمبلیاں توڑدیں اور انتخابات میں جائیں، ہم تصادم کی بجاے انتخابات کی شرط پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں،پنجاب کی بے بس پولیس فیض آباد میں اسٹیج نہیں لگواسکی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما، فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی وخصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں لاکھوں کااجتماع دیکھ کر امپورٹڈ حکومت کوموسم سرما میں بھی پسینہ آ گیا ہے ،تمام اسمبلیوں سے استعفے آنے پر ضمنی انتخابات کرانے کے بیانات صرف گیدڑ بھبھکیاں ہیں ،پاکستان میں کل859نشستوں پر انتخابات ہوتے ہیں جس میں سے563تحریک انصاف کے پاس ہیں ۔ عمران خان کی کال پر اپنی قیادت میں راولپنڈی کے اجتماع میں شرکت کرنے والے حلقے کے کارکنوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ مسلط کیا گیا چوروں کاٹولہ ملک کی خاطر انتخابات کے انعقاد میں تاخیر نہیں کر رہا بلکہ انہیں زمینی حقائق کا پتہ ہے کہ اگر ہم انتخابات میں گئے تو ان کی دوبارہ کبھی اسمبلیوں میں واپسی نہیں ہوسکے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…