پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی ولی عہد کا فٹبال ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو شاہی خاندان کی جانب سے رولز رائس بطور تحفہ دینے کا اعلان

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی ولی عہد نے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سعودی عرب کی حیران کْن فتح پر ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو شاہی خاندان کی جانب سے رولز رائس بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سعودی عرب نے گزشتہ 3 برس سے ناقابل شکست

ارجنٹینا کو 1-2 سے شکست دی تو نہ صرف سعودی بلکہ پوری مسلم امہ خوشی سے نہال ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو بار کی عالمی چیمپئن ارجنٹائن کو 51 ویں نمبر پر موجود سعودی عرب نے ورلڈ کپ میں حیران کن شکست دیکر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔سعودیہ کی اس شاندار جیت پر شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود نے اعلان کیا کہ قطر سے واپسی پر شاہی خاندان کی جانب سے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو 6 ملین روپے کی رولز رائس فینٹم تحفے میں پیش کریں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل فیفا ورلڈ کپ 2022 کی فیورٹ ٹیم کے خلاف اس ناقابل یقین فتح پر سعوی حکومت نے ملک بھر میں عام تعطل کا اعلان بھی کیا تھا۔واضح رہے کہ 22 نومبر کو فیفا ورلڈکپ 2022 میں پہلا اور بہت بڑا اپ سیٹ ہوا تھا جہاں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دی تھی۔خیال رہے کہ یہ سعودی عرب اور ارجنٹینا کا ورلڈ کپ میں پہلا مقابلہ تھا جبکہ مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے 4 میچز میں سے 2 میں ارجنٹینا کامیاب رہا جبکہ دو برابر رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…