پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

آرمی کا نئے فورسٹار جرنیلوں کو بلیو بک کے مطابق پروٹوکول فوری شروع

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر فور اسٹار جنرل کے عہدوں پر ترقی پانے والے جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سپہ سالار پاکستان جنرل سید عاصم منیر کو فوری

طور پر بلیو بک کے مطابق فور اسٹار جنرل کا پروٹوکول فوری شروع کر دیا گیا ہے۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی شائع خبر کے مطابق پاکستان آرمی کے دونوں نئے فور سٹار جنرلز ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایوان وزیراعظم پہنچے جہاں اُن کا وزیراعظم محمدشہباز شریف نے انتہائی عزت و احترام اور مسکراہٹ کے ساتھ استقبال کیا اور اُنہیں نئے فور سٹار جنرل بننے پر اپنی طرف سے‘ اتحادی حکومت اور پوری قوم کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔ جمعہ کو پاکستان آرمی کے نئے سربراہ مقرر کئے جانے والے جنرل سید عاصم منیر کو پاکستان آرمی اور اُسکے اداروں نے فل پروٹوکول دینے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ سپہ سالار پاکستان جنرل سید عاصم منیر کی راولپنڈی سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے واپسی کیلئے دو کیول کیڈ ہوا کرینگے جس طرح 29نومبر کو سبکدوش ہونے والے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے دو کیول کیڈ مخصوص تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…