اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.48فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 30.16 فیصد تک پہنچ گئی،ایک ہفتے میں 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور9 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ایک ہفتے میں فی درجن انڈوں کی قیمت میں 21 روپے 50پیسے کا اضافہ ہوا، برائلر زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 11 روپے 60 پیسے بڑھ گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 48 پیسے ، چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 20 پیسے کا اضافہ ہوا، آلو، تازہ دودھ ، چاول، لہسن، بیف کی قیمیتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں